ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بن گئے

Doctor Younas, Bangladesh revolution, Regime change in Bangladesh, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد  گرامین بینک سے شہرت حاصل کرنے والے اکانومسٹ ڈاکٹر  یونس عبوری حکومت کا سربراہ  بن گئے ہیں۔ 

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے قیام کا فیصلہ صدر کی جانب سے پارلیمنٹ کو توڑنے کے بعد منگل کی شام ڈھاکہ میں ایوان صدر میں فوج کی سرپرستی میں ایک اجلاس میں ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور حالیہ بغاوت میں سامنے آنے والے سٹوڈنٹ لیڈر بھی شریک تھے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان  کا فیصلہ  حسینہ واجد کی مخالف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ شیخ حسینہ واجد  کی حکومت کے خاتمے کے بعد سٹوڈنٹ لیڈروں نے ملک میں ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔