ای سی سی اجلاس; میڈیا ورکرز، فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور

7 Aug, 2023 | 09:48 PM

وقاص عظیم : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 ماہ کیلئے پانچ اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اجلاس میں میڈیا ورکرز، فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کیے گئے، اس کے علاوہ وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔جبکہ ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے سٹیٹ بینک کی چھ مراعاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ 

ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دیدی، ای سی سی نے ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دیدی۔ 

مزیدخبریں