ویب ڈیسک: لنکا پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں 10 ویں سنچری اسکور کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے بڑا ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے اس میچ میں گال ٹائٹنز نے کولمبو اسٹرائیکرز کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کولمبو کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سنچری داغ دی اور اپنی ٹیم کو جیت کے ساتھ ساتھ دو اہم پوائنٹس بھی دلوادیے۔
A performance to savour! Leading run scorer in @LPLT20 2023????????#TheBasnahiraBoys#HouseOfTigers #ColomboStrikers #LPL2023 #StrikeToConquer #BabarAzam pic.twitter.com/zUVlK2ac4Q
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) August 7, 2023
بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر ہی پاتھم نسانکا کے ساتھ مل کر 111 رنز کی شراکت بنائی۔ بابر اعظم آخری اوور میں 59 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ نئے آنے والے بلے باز محمد نواز نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو وکٹری لائن عبور کروائی۔
Babar Azam is just the second player to score ten T20 hundreds ???? pic.twitter.com/XAc9X9B5hH
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 7, 2023
خیال رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔