ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی غائب، بازار میں مہنگائی،عوام کی وزیراعلیٰ سے مداخلت کی اپیل

Utility Stores, Sugar and wheat flour shortage, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہور کے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کی قلت کیساتھ چینی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا۔ 3 ماہ سے شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر  چینی غائب ہے.

یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والےعوام ن کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ماہ سے اسٹورز پر چینی کی شکل تک نہیں دیکھی۔

شہریوں کے یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹے کےساتھ ساتھ چینی کی کی قلت کا بحران سنگین ہوگیا ۔غریب عوام یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا کم اور چینی بالکل نہ ہونے پر پریشان کا شکار دکھائی دینے لگے۔ شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اتنا مہنگا آٹا اور چینی اوپن مارکیٹ سے خریدنے کی اسطاعت ہی نہیں۔ اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ غریب عوام کیلئے بچوں کا پیٹ پالنا بھی دشوار ہوگیا ہے.

غریب عوام نے وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی سے فوری نوٹس لینے اور سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔