موٹروے لاہور بائی پاس پر ٹھوکر کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک شخص شدید زخمی

7 Aug, 2023 | 07:15 PM

ویب ڈیسک: موٹروے لاہور بائی پاس پر ٹھوکر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ 

موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کی غفلت سے گاڑی مزدا ٹرک کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی۔  ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

موٹروے پولیس نے ہائیڈرولک کٹرز سے زخمی کو گاڑی سے نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا۔ 

واضح رہے کہ شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں