سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس؛فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست پرتحریری حکمنامہ جاری کر دیا 

7 Aug, 2023 | 07:11 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے  سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

 سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامہ میں لکھا ہے کہ فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بنچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے۔ سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کا موقف ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث فل کورٹ بنانا ممکن نہیں۔

حکمنامہ میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ میں بیٹھنے سے انکار کر چکے ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے بھی کیس سننے سے معذرت کی۔ فل کورٹ بنانا اس وقت تکنیکی بنیادوں پر ممکن نہیں، لہذا درخواست خارج کرنے کی بنا پر نمٹائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں