ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت مکمل

نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر نواز شریف نے آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے۔آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے نواز شریف وزیر اعظم کو 3 نام بھجوائیں گے اس کے بعد شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلہ کیلئے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نواز شریف کے نامزد کردہ نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer