ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک استحکام پاکستان نے نارووال میں پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نارووال سے سابق رکن اسمبلی کے صاحبزادے  اور  ٹکٹ ہولڈر  اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

نارووال سے میاں عثمان رشید  اور چوہدری سجاد مہیس نے اپنے گروپ کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔میاں عثمان رشید کے والد میاں رشید نارووال سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ نارووال سے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد مہیس بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل  ہوئے ہیں۔

میاں عثمان رشید،چوہدری سجاد  مہیس ودیگر نے جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میاں عثمان رشید اور چوہدری سجاد مہیس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال ، مراد راس، رانا نذیر و دیگر آئی پی پی قائدین بھی موجود  تھے۔

  استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ ہم نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی خوشحالی کے لیے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے۔

ہم نے عام آدمی کے ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا منشور تیار کیا ہے