سٹی 42: مارکس امپروو کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر آگئی ۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن بہاولپور نے مارکس امپروو کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباء و طالبات میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 2 سال میں 4 دفعہ مارکس امپروو کر سکیں گے۔
بہاولپور بورڈ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق میٹرک و انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان 2023ء پر بھی ہو گا، میٹرک اور انٹر کے امیدوار پارٹ فرسٹ یا سیکنڈ مکمل طور پر امپروو کر سکیں گے۔ امیدوار اب ایک مضمون کے لیے صرف ایک ہی پرچہ کا امتحان دے سکیں گے، اس سے قبل ایک مضمون کیلئے پارٹ فرسٹ، پارٹ سکینڈ پرچوں کا امتحان بھی دینا پڑتا تھا ۔