لاہور کے سابق ایم این اے اور 2 ممبران صوبائی اسمبلی کی اینٹی کرپشن میں طلبی

7 Aug, 2023 | 06:41 PM

قیصر کھوکھر : لاہور کے سابق ایم این اے اور 2 ممبران صوبائی اسمبلی کو اینٹی کرپشن میں طلب کرلیا گیا۔ 

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے الزام میں سابق ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو طلب کیا گیا ہے۔  اینٹی کرپشن نے سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک سرفراز کھوکھر اور ملک ندیم بارا کو بھی طلب کیا ہے۔ ملک کرامت اور دیگر کو 9 اگست صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے کے الزام پر اینٹی کرپشن تینوں کے خلاف انکوائری کررہا ہے۔ 

ترجمان  اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملک کرامت کھوکھر اور ملک ندیم بارا نے پرائیویٹ زمین خریدی اور دھوکہ سے قیمتی سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ ملک  سرفراز کھوکھر پر  سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے تمام متعلقہ محکموں کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اینٹی کرپشن کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔ 

مزیدخبریں