ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری کی بجائے نااہلی نکلا، ریلوے ہیڈکوارٹرز کو رپورٹ موصول

Hazara Express accident, Railways investigation report, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہزارہ ایکسپریس حادثے کی وجہ  یہ سامنے آئی ہے کہ  ریلوے ٹریک کو  جوڑنے کے لئے فِش پلیٹ کی بجائے لکڑی کا ٹکڑا استعمال کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق  ریلوے ہیڈکوارٹرز کو موصول ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی وجہ کے ضمن میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نا اہلی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ حادثہ وسائل کی کمی کے سبب ہوا۔

ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی حادثے کی وجہ قرار پائی ہے۔

جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ کے مطابق ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی، حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اورفش پلیٹ نہ ہونا تھا۔

  
رپورٹ میں کہا گیا کہ پٹری میں  ایک فِش پلیٹ کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، البتہ ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ  ریلوے کے سول اور  مکینیکل ن شعبے اس حادثہ کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال  رہے ہیں۔

 گزشتہ روز ہزارہ ایکسپریس کو نوابشاہ کے علاقے  سرہاری میں حادثہ پیش آیا تھا جس سے ٹرین کی 10بوگیاں  الٹ گئیں، حادثے میں 34 افراد جاں بحق اور 84 زخمی ہوئے تھے۔