سعید احمد : کراچی جانیوالی پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا، جس کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن پر رش لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا رش لگ گیا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈویژنل افسران غائب ہوگئے۔ کراچی جانیوالی پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا۔
مسافروں کو ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کرانے کی ہدایات کی گئی۔ قراقرم ایکسپریس کل صبح 5بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن بروقت اطلاع نہ ملنے پر مسافر وں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آن لائن ٹکٹ بک کرنیوالے مسافروں کوٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مسافروں نے سخت گرمی میں انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے شکوے کیے، ان کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے اسٹیشن پر بیٹھے ہیں،کوئی بھی رہنمائی نہیں کررہا۔