بجلی کا ایک اور جھٹکا، ایک کھرب 44 ارب 69 کروڑ کا مزید بوجھ صارفین پرڈالنے کی تیاری
اویس کیانی: بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی صارفین پر144 ارب69 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،اپریل تاجون 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی گئی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23ء سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب 41 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے، بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نقصانات کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب نیپرا اتھارٹی 23 اگست کو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔