مرغی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر

7 Aug, 2023 | 02:50 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: شہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں اضافےکاسلسلہ جاری ہے۔

برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں2روپےفی کلواضافہ کیا گیا ہے۔مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت 572روپےکلومقررکی گئی ہے۔اس کے علا وہ زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 367 روپے فی کلواور زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 381روپے فی کلو مقررہوا ہے۔

 فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیااور  فارمی انڈوں کاتھوک ریٹ  283 روپے فی درجن مقررکیا گیا ہے۔انڈوں کی پیٹی 8370 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں