انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا داخلہ شیڈول جاری

7 Aug, 2023 | 02:47 PM

جنید ریاض :تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا داخلہ شیڈول جاری کردیا۔پارٹ ون کے آن لائن داخلوں کا آغاز 12 اگست سے ہوگا۔
 پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا داخلہ شیڈول جاری کردیا۔پارٹ ون کے آن لائن داخلے 12 اگست سے شروع ہوں گے۔تمام ادارے 25 ستمبر تک داخلے بھجوا سکیں گے۔26 ستمبر سے داخلہ فارم لیٹ فیس چھ سو روپے جرمانے کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔تعلیمی ادارے لیٹ فیس کے ساتھ 10 اکتوبر تک داخلے بھجواسکیں گے۔10 اکتوبر کے بعد کسی بھی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔ امیدوار 2024 میں انٹرپارٹ ون اور 2025 میں پارٹ ٹو کا امتحان دے سکیں گے۔

مزیدخبریں