عنزیلہ عباسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، شادی و ولیمہ کی تصاویر وائرل

7 Aug, 2023 | 01:08 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی اداکارہ عنزیلہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی، ان کی شادی و ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی اور ولیمے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی۔مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ عنزیلہ عباسی نے اپنی شادی کے پُرمسرت موقع پر سفید رنگ کا شرارے کا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر اور مصنف تاشفین انصاری نے بھی میچنگ کرتے ہوئے سفید سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر اداکارہ جویریہ عباسی نے سبز لہنگا چولہی کا انتخاب کیا۔

اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں بھی اداکارہ عنزیلہ عباسی اور ان کے شوہر تاشفین انصاری کو میچنگ کرتے ہوئے مروون اور بلیک رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ اداکارہ جویریہ سیاہ ساڑھی میں جاذب نظر آئیں۔

شادی اور ولیمے کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ مختلف شخصیات جن میں انوشے عباسی، عدنان جیلانی، شہود علوی، غزالہ جاوید، اشنا شاہ سمیت دیگر نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مزیدخبریں