توشہ خانہ کیس, چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

7 Aug, 2023 | 12:54 PM

سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ نےتحریک انصاف کے چئیرمین کی توشہ خانہ کیس میں سزا ہونے کے بعد حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل 10 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کوٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 10 اگست کو سماعت کریں گے.اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے 5 اگست کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تین سال قید کی سزا سنا دی تھی جس کے  بعد اسی روز انہیں گرفتار کر کے اٹک جیل میں قید کر دیا گیا۔ 

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزم کی ایک درخواست پر فیصلہ سنایا تھا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ توشہ خانہ کیس میں قابل سماعت ہونے سے متعلق فریقین کو دوبارہ سنے، 5 اگست کو عمران خان خود بھی سیشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا بھی حاضر نہیں ہوئے تھے، عدالت نے عمران خان اورر ان کے وکلا کا دوپہر تک انتظار کرنے  کے بعد  فیصلہ سنا دیا تھا۔

مزیدخبریں