گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس ، جج کی اہلیہ سومیہ گرفتار

7 Aug, 2023 | 12:24 PM

Ansa Awais

( سٹی42) گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں ملزمہ سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج فرخ فرید نے سومیہ عاصم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا، سومیہ عاصم کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔جج فرخ فرید نے فیصلہ سناتے ہوئے  پراسیکیوشن سے مکالمہ کیا اور کہا کہ سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیے، شواہد ایمانداری سے جمع کریں اور کوئی دباؤ نہ لیں، معاملے کی تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیے، سول جج کی اہلیہ کو ضمانت کی درخواست خارج ہوتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ 

 واضح رہے کہ 14 گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمہ کا بہترین علاج کا حکم دیا تھا، رضوانہ اس وقت لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور جلد صحتیاب ہو جائے گی ۔

مزیدخبریں