(حسن خالد) نشتر کالونی کے علاقہ میں 27 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق ناصر امین نامی شخص نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کیا،متوفی نے پنکھے کے ساتھ پھندا ڈال کر خودکشی کی۔پولیس کے مطابق متوفی بھکر کا رہائشی تھا،مزید قانونی کارروائی کے لیے لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔