(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ کی طبعیت شدید ناساز ہو گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ریئلٹی شو بگ باس کی سابقہ کنسٹیسٹنٹ عرفی جاوید کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرفی جاوید کو گزشتہ تین سے چار دنوں سے قے ہو رہی تھی اور اس کے ساتھ انہیں تیز بخار بھی تھا، حالت زیادہ خراب ہونے پر ان کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو 104 بخار ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بخار اور قے کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔