انتظار کی گھڑیاں ختم، نہم کلاس کا رزلٹ آگیا

7 Aug, 2022 | 07:42 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے 9th کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سالانہ نتائج 2022 کا اعلان 5 اگست کو دن 11 بجے کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن 9th کلاس کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  نے 17 مئی سے 7 جون تک سال 2022 کے لیے نویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد کیا۔ ہر سال کی طرح نویں جماعت کے ہزاروں طلبہ نے امتحانات میں شریک ہوئے۔

امتحانات کے بعد سوشل میڈیا پر طلبہ بے چین اور  انتظار میں تھے کہ کب رزلٹ کا اعلان کیا جاتا ہے اور متعدد بار متعلقہ بورڈ سے بھی پوچھا، بورڈ حکام کا کہناتھا کہ بورڈز کو نتائج کی تیاری میں تقریباً 2 ماہ لگتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ نے 9ویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کی تاریخ 5 اگست 2022 مقرر کی تھی۔ بورڈ نے 5 اگست 2022 کو سائنس اور آرٹس دونوں گروپوں کے لیے 9ویں کے نتائج کا اعلان کیا۔

طلبہ اپنا رزلٹ www.Get info pk.com کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکتے ہیں، یا پھر  FB لکھ کر سپیس دبائیں اور  اپنا رول نمبر لکھ کر  5050 پر میسج کریں ۔ طلبہ اپنا رزلٹ فیڈرل بورڈ کی وئب سائٹ www.fbise.edu.pk سے بھی جان سکتے ہیں

مزیدخبریں