سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر شدید تکلیف میں مبتلا، عوام سے دعاؤں کی اپیل ،ویڈیو وائرل

7 Aug, 2022 | 07:40 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) شعیب اختر کا شمار ماضی کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتاہے ،انہوں نے ویڈیو پیغام میں عوام سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔

  انہوں نے ہسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو  پیغام شیئر کیا ہے جس میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔

شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کو  11 سال  ہو چکے لیکن اب  بھی تکلیف میں ہوں،  4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو  وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔

شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

مزیدخبریں