(ویب ڈیسک) شعیب اختر کا شمار ماضی کے تیز ترین باؤلرز میں ہوتاہے ،انہوں نے ویڈیو پیغام میں عوام سے دعاؤ ں کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے ہسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔
شعیب اختر نے مداحوں کو طبعیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔
سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کو 11 سال ہو چکے لیکن اب بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
View this post on Instagram
شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔