(شاہد ندیم سپرا)موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ہوگئی، لیسکو کا شہر میں دو گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔
گرمی کی شدت کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا تھا تاہم بارش اور چھٹی کے دن ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں چار کی بجائے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مجالس کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کی گئی ہے۔
لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار تین سو ساٹھ میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے فراہمی 3390 میگاواٹ کی جا رہی ہے، اس طرح 370 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے مختلف علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے۔