شادباغ میں درندہ صفت محلے دار کی 4 سالہ بچی سے زیادتی

7 Aug, 2022 | 05:41 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شادباغ میں 4 سالہ بچی سےمبینہ زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے محلے دار کو گرفتارکر لیا.
  شادباغ میں محلے دار نے 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان بچی کا ہمسایہ ہے،بچی ملزم کے گھر کھیلنے آئی تھی جس کے بعد درندہ صفت ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ایس پی سٹی کا کہنا ہےبچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں