بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

7 Aug, 2022 | 05:07 PM

Imran Fayyaz

(کلیم اختر) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،مسلسل بوندہ باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر لاہور میں صبح کے اوقات سے ہی بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف علاقوں جس میں شادمان ، دروغہ والا ، باغبان پورہ ، فیروزپور روڈ پر خوب بادل برسے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف اہم شہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ مکین اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کی سلسلہ کل کے روز بھی جاری رہے گا اور بوندہ باندی کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی ۔

مزیدخبریں