غزہ پر حملہ، اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب

7 Aug, 2022 | 03:09 PM

ویب ڈیسک : سلامتی کونسل نے اسرائیل کے فلسطین پر  حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز  بھی غزہ پر  جارحانہ حملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران  اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے غزہ پر پورا ہفتہ حملے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت پر بحث کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں