نکاح نا مہ میں ختم نبوت ﷺ کی شق شامل،خلاف ورزی پرسزا

7 Aug, 2022 | 02:55 PM

لاہور:  وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں، نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیکریٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کی اتوارکو لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؓ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر وزیراعلی کے مثالی اقدام کو سراہا۔

مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے۔ یہ اقدام انتہائی قابل قدر ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب صوبے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ملاقات میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں