(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دیا گیا، معمر افراد کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کرنے سے قبل گھر جاکر تصدیق کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی، عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔