(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر، وفاقی حکومت نے شرح منافع میں ردوبدل کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیونگزاکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں125 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کردیا جس کے بعد سیونگز اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.25فیصد سے بڑھا کر13.50 فیصد کردی گئی اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح کو12.36 فیصد سے بڑھا کر 24 بیسس پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 12.60 فیصد کر دیا گیاجبکہ دیگر سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح کو برقرار رکھا گیا ۔
اس وقت بہبودسیونگز سرٹیفیکیٹس 14.16 فیصد، ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.40 فیصد، سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس13 فیصد، اور پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 14.16 فیصد مقرر ہے۔