ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انکوائری کے سلسلے میں اسد قیصر کے بعد پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی طلب کرلیا۔  

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے کارروائی شروع کردی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر  میاں محمود الرشید سمیت11 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 11 اگست کو پشاور ہیڈ کوارٹرز، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق  اس وقت کراچی ، لاہور، پشاور،  اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بیک وقت 6 انکوائریز ہو رہی ہیں، ایسے 13 اکاؤنٹس کی شناخت ہوئی ہے جن میں فارن فنڈمنتقل ہوئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ  جن بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، ان کو نوٹس جاری کیے گئے  ہیں، عدالتوں نے ان بینکوں کو مکمل تفصیلات دینے کے احکامات دے دیئے ہیں.