(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیموں، جھیلوں اور تالابوں میں شہریوں کے نہانے پر پابندی لگادی اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق بارشوں کے دوسرے اسپیل کے باعث دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں میں پانی کا لیول بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کی گئی جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ خاص طور پر نوجوان جب دریاؤں، نہروں، تالابوں، نالوں، جھیلوں پر جاتے ہیں تو ڈوبنے کے واقعات ہو رہے ہیں جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے