یوم عاشور، آج سے 3 دن کیلئے گرین لائن بس سروس بند رہے گی

7 Aug, 2022 | 12:10 PM

ویب ڈیسک: یوم عاشور کے موقع پر ٹیکنیکل بنیادوں پر گرین لائن بس سروس آج سے 3 دن کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق یوم عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک محرم الحرام کے جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں