ادا کار ول اسمتھ کی بیٹی نے والد کی حمایت کر دی

7 Aug, 2022 | 11:44 AM

ویب ڈیسک : آسکر اوارڈ لینے والے مشہور اداکار ول اسمتھ کی بیٹی بھی کِرس راک کو تقریب کے دوران تھپڑ مارنے پر  ادا کار کے حمایت میں بول پڑی ۔

تفصیلات کے مطابق ول اسمتھ ابتداء میں ول اسمتھ اور جاڈا پنکیٹ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز تھیں، لیکن آج کل اپنے گلوکاری و اداکاری کے کیریئر کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔اُنہوں نے ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ول اسمتھ ایک انسان ہیں اور کوئی بھی انسان کامل نہیں ہوتا اور میں اپنے والد سے ان کی خامیوں کے باوجود بھی بہت محبت کرتی ہوں۔

ول اسمتھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو اپنے والد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے میری تخلیقی صلاحیتوں کو بالکل بھی متاثر نہیں کیا۔ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی ہے، اور میں اپنے پورے خاندان کو بطور انسان دیکھتی ہوں اور میں ان سے محبت کرتی ہوں اور ان سب کو بطور انسان ہی قبول کرتی ہوں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا  کہ کئی بار ہماری پوزیشن کی وجہ سے یہ حقیقت قبول نہیں کی جاتی کہ ہم انسان ہیں اور ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم ایسے طریقے سے کام کریں جو انسان کے لیے ممکن اور سازگار نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں