متحدہ عرب امارات کا پاکستان کیلئے بڑااعلان

7 Aug, 2022 | 09:25 AM

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔ جو تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہو گی۔

یو اے ای کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہو گا۔

ابوظہبی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں اور شعبوں کو تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

مزیدخبریں