معروف ماہر تعلیم پروفیسر حمیداللہ قاضی مبینہ اغوا

7 Aug, 2022 | 08:43 AM

ویب ڈیسک: معروف ماہر تعلیم پروفیسر حمیداللہ قاضی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر اور ماہر تعلیم حمیداللہ قاضی کو ان کی رہائش گاہ اسری ولیج سے چند نامعلوم سادہ لباس افراد ساتھ لے گئے۔پولیس نے واقعے سے متعلق اظہار لا علمی کیا ہے، جب کہ ترجمان اسریٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے پر انھیں کچھ بھی نہیں بتا رہی ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں کچھ نا معلوم افراد پروفیسر کو ان کے گھر سے زبردستی اٹھا کر لے جاتے دیکھے گئے۔

 
 

مزیدخبریں