ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہراسانی کا مقدمہ؛ گلوکار ہنی سنگھ نے خاموشی توڑتے اہم انکشاف کردیا

ہراسانی کا مقدمہ؛ گلوکار ہنی سنگھ نے خاموشی توڑتے اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار اور موسیقار' ہنی سنگھ' کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، ہنی سنگھ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کچھ اہم انکشافات کئے۔

تفصیلات کے مطابق  معروف گلوکار اور موسیقار' ہنی سنگھ' نے اہلیہ کی جانب سے لگانے جانے والے تشدد اور ہراسانی کے الزامات کی تردید کی گئی،ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی اور اہلیہ کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو جھوٹا قرار دیا، ہنی سنگھ نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ان پر کڑی تنقید کی گئی لیکن وہ خاموش رہے لیکن اب ایسا معاملہ ہوگیا ہے کہ مجھے اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی۔

 گزشتہ 15 برس سے انڈسٹری میں کام کررہ ہا ہوں  سب ہی جانتے ہیں کہ ان کا اپنی بیوی کے ساتھ رویہ کیسا ہے،گزشتہ ایک دہائی سے ان کی اہلیہ ہر میٹنگ اور شوٹنگ کا حصہ رہی ہیں، میرے ساتھ 20 برس گزارنے والی اہلیہ نے میرے اہلخانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، میرے بوڑھے والدین اور چھوٹی بہن پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔

 گلوکار ہنی سنگھ کا کہناتھا کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا وہ اس پر زیادہ بات نہیں کریں گے، انہیں بھارتی عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، سچ اور جھوٹ جلد سامنے آجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  ہنی سنگھ' کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست دائر کرائی تھی اس پر  عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 28 اگست کو جواب بھی طلب کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer