اداکارہ ایمن خان کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیو وائرل

7 Aug, 2021 | 09:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب  ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئی جس پر صارفین پسندیدگی کا اظہار رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایمن خان ان دنوں  مشہور وادیٔ ہنزہ کی سیر سے لطف اندوز ہورہی ہیں،اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنے نئے پسندیدہ تفریحی مقام کے بارے میں بتایاہے،ادا کا رہ ایمن خان ان دنوں پا کستانی کی مشہور وادیٔ ہنزہ کی سیر پر ہیں،انہوں نے  انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

  تصاویر میں اداکارہ اور ان کے شوہر و اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل منیب نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ایمن نے ہوٹل کےکمرے کی ایک جھلک دکھائی ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ٹھہری ہوئی ہیں۔انہوں نےیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی نئی پسندیدہ جگہ ہے۔

مزیدخبریں