لاہور؛ 9 تھانوں کے انچارچ انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے

7 Aug, 2021 | 08:47 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان) لاہور میں 9 تھانوں کے انچارچ انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کی ہوا تھانوں میں ایک بار پھر چل پڑی، لاہور میں 9 تھانوں کے انچارچ انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے احکامات جاری کر دیئے،قمر ساجد انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ تعینات کیاگیا۔

ذوالفقارعلی انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ،محمد فرقان انویسٹی گیشن شادباغ سے انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ،حافظ عبیداللہ صدر انویسٹی گیشن سے انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن،ریحان انجم انویسٹی گیشن اچھرہ سے انچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن تعینات کیاگیا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی، سی ٹی او لاہور حماد عابد کو  ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب، غلام دستگیر کو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور،سدرہ خان کو ایس ڈی پی او شمالی چھاؤنی لاہور ،کیپٹن (ر) منصور اعوان ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اور علی جاوید انور ملک کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو پنجاب تعینات کیا گیا۔

ڈی ایس پی واجد علی،  ذیشان اقبال، شفیق احمد، عظمت اللہ ، محمد یوسف اور محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئی جبکہ  محمد اقبال اور انعام الحق کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں