(ویب ڈیسک) گرمی کے موسم میں انسان تو کیا جانور بھی نڈھال نظر آتے ہیں، گرمی کو دور کرنے کے لے انسان ایئر کولر، اے سی جیسی چیزیں خریدتے ہیں جبکہ اس معاملے میں جانور بھی پیچھے نہیں کسی ٹھنڈی جگہ کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ گرمی سے نجات حاصل کرسکیں، ایسا ہی ایک کتے نے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس کو اب تک 90 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ افسوسناک یا تو کچھ دلچسپ ویڈیوز صارفین کی جانب سے شیئر کی جاتی ہیں، فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام، واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو زیادہ ان ویڈیوز کے لئے استعمال کیاجاتا ہے، موسم کی مناسبت سے بھی لوگ کی جانب سے مختلف ویڈیوز بناکر شیئر کی جاتی ہیں، گرمی کے اس موسم میں انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس کو 90 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کتا گرمی کو دور کرنے کے لئے ایک فریج میں آکر بیٹھ جاتا ہے جس سے سکون ملنے پر وہ آرام سے بیٹھا رہتا ہے، سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اتنا پسند کیاگیا کہ دیکھتے ہی 7 لاکھ 74 ہزار سے لوگوں نے اس کو پسند کیاگیا،’جسٹ چلنگ‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی چند سیکنڈ کی ویڈیو سے لوگ خوب محظوظ ہورہے ہیں ہے،فوٹو اور ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر کتے کے ذاتی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ایک تحریربھی لکھی گئی ہےجس میں کتے کا تعارف گس گس کے نام سے کروایا اور بتایا گیا کہ یہ ہمارے اردگرد کا کولسٹ کتا ہے،کتے کی اس ویڈیو نے صارفین کو اتنا محظوظ کیا کہ ابھی بھی تبصروں اور لائیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
یہی ہی نہیں بلکہ ایک صارف نے خواہش کی کہ ’کاش یہ میرا کتا ہوتا‘، ایک نے درج کیا کہ’ضرورت ہے خود کو ٹھنڈا رکھنے کی‘۔علاوہ کئی صارفین ایموجیز کا سہارا لے کر اپنے جذبات بیان کررہے ہیں۔