در نایاب: ایل ڈی اے میں جائیدادوں کے حل طلب مسائل کے لئے تشکیل بونافائیڈ کمیشن کی ایک سالہ مدت پوری ہوگئی، ایل ڈی اے نے بونافائیڈ کمیشن کے توسیع کے لئے کیس گورننگ باڈی کو بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے میں حقیقی مالکان کے جائیدادوں کے حل طلب مسائل کے لئے بونافائیڈ کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ بونافائیڈ کمیشن کی ایک سالہ مدت پوری ہونے سے ایل ڈی اے میں درجنوں کیسز لٹک گئے ہیں۔ ایل ڈی اے نے بونافائیڈ کمیشن کے توسیع کے لئے کیس گورننگ باڈی کو بھجوادیا ہے۔
بونافائیڈ کمیشن نے رواں سال 18 کروڑ جرمانوں کی مد میں اکٹھا کئے۔ایل ڈی اے ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ نے نئے کمیشن کی مدت ایک سال کی بجائے تین سال کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ایل ڈی اتھارٹی کی منظوری کے بعد کیس پنجاب کابینہ کو بھیجا جائے گا۔