علی رامے: پنجاب حکومت نے خود سے کورونا ویکسین کی خریداری شروع کردی، ویکسین کی خریداری کا ٹھیکہ اے جے ایم فارما کو دے دیا۔ اے جے ایم فارما پنجاب حکومت کو ڈیرھ ارب مالیت کی ویکسین خرید کردے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے خود سے ویکسینیشن کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے ۔دس لاکھ ویکسی نیشن کی خوراکیں لینے کے لیے پنجاب حکومت نے کراچی کی فرم اے جے ایم فارما کو ٹھیکہ دے دیا ہے۔ اے جے ایم فارما ڈیڑھ ارب روپے مالیت سے سائنو ویک کی دس لاکھ خوراکیں پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے جے ایم فارما 3590 روپے میں سائنو ویک کی دو خوراکیں خرید کردے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اے جے ایم فارما نے ابتدائی طور پر 10 ہزار سائنو ویک کی خوراکیں حکومت کو فراہم کردی ہیں۔ خریدی گئی ویکسین کی فراہمی کے عمل میں کچھ تاخیر ہے، آئندہ چند روز تک مزید سائنو ویک کی خوراکیں لاہور پہنچ جائیں گی۔