ملزم ناظم شادی ہال کیسے پہنچا؟ اہم مہرہ سامنے آگیا

7 Aug, 2021 | 03:56 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: نامزد وزیر اسد کھوکھرکےبھائی مبشرکھوکھرکےقتل کامعاملہ، ایف آئی آر میں نامزد دوسرا ملزم بھی حراست میں لےلیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم مرکزی ملزم ناظم کو موٹر سائیکل پرڈیفنس لایا تھا۔ ملزم عمر حیات مرکزی ملزم ناظم کا ہمسایہ ہے۔ عمرحیات ملزم ناظم کوشادی ہال کےقریب چھوڑ کرفرارہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم عمرحیات کو اس کےگھر سےحراست میں لیا جبکہ عمرحیات کو ملزم ناظم کےقتل کرنےکا علم نہیں تھا۔

دوسری جانب ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر عرف گوگا کی نماز جنازہ مقامی نماز جنازہ باب منظور میں پڑھائی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان مانووال میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے اہلیان علاقہ سمیت قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ چند ایم پی ایز کے علاوہ کسی بھی اہم سیاسی شخصیت نے نماز جنازہ میں شرکت نہ کی۔

ملک مبشر کی تدفین کے بعد تعزیت کےلئے آنے والوں کا رش دیکھنے میں آیا۔ یاد رہے ملک مبشر گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ملزم ناظم کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں