پھلوں کا زیادہ استعمال کرنیوالوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

7 Aug, 2021 | 03:30 PM

Arslan Sheikh

 ویب ڈیسک: کیلشیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کا باعث بننے لگے، پھلوں کو پکانے والے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کچے پھلوں کو مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ فوڈ اتھارٹی سندھ کی جانب سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا۔ پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے، کم وقت میں کچے پھلوں کو پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمیکل سے خارج ہونے والی ایسٹیلین گیس پھل پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے، پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نضام انہضام کو متاثر کرتی ہے، اعصابی کمزوری اور جگر کے مخلتف امراض کا باعث بنتی ہے۔ کیلشیم کاربائیڈ  کیمیکل سے تیار کردہ پھلوں کا استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھلین سے بنے رائپیننگ ایجنٹ کا استعمال کریں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوڈ اتھارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔ 

مزیدخبریں