کووڈ سے صحت یاب مریض کے دماغ میں وائٹ فنگس کے انکشاف نے ڈاکٹرز کو چکرا دیا

7 Aug, 2021 | 02:41 PM

 ویب ڈیسک :  کووڈ سے مکمل صحت یاب مریض میں کمزوری اور بولنے میں دشواری کی شکایت پر سرجری کی تو وائٹ فنگس کا انکشاف ہوا،  ڈاکٹرز 

رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں متعلقہ مریض اس سال مئی میں کووڈ 19 سے صحت یاب ہوا تھا اور صحت یابی کے بعد اسے  اعضا کی کمزوری اور بولنے میں دشواری  کا سامنا تھا۔ ایم آر آئی اور دماغ کے اسکین سے جمنے جیسی ترکیبیں سامنے آئیں جو ادویات لینے کے بعد بھی کم نہیں ہوئیں۔ جب آخری حل کے طور پر سرجری کی گئی تو پتہ چلا سفید فنگس نے مریض کے دماغ میں پھوڑا بنا دیا ہے۔سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر پی رنگنادھم سن شائن ہسپتال نے اس واقعے کو نایاب اور اہم قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر مریض کو ہیماتوما کا علاج کیا گیا تھا لیکن  یہ  ایسپرجیلوسس  تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اعصابی نظام کا ایسپرجیلوسس سفید فنگس کے ذریعے دماغی خون کی نالیوں پر حملے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اسے پوسٹ کووڈ سنڈروم کا حصہ قراردیا ہے۔

مزیدخبریں