امریکا نے عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں مزید پانچ افراد شامل کردئیے

7 Aug, 2021 | 01:18 PM

 ویب ڈیسک : امریکا نے  عالمی دہشت گردی  کی  خصوصی فہرست میں مزید پانچ افراد کے نام ڈال دئیے۔ ان افراد کی امریکا میں ہر طرح کی املاک کو منجمد کر دیا جائے گا۔ 

 رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹنی  بلنکن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  مذکورہ افراد میں موزمبیق میں داعش کا سینئر کمانڈر بن ماضی عمر بھی شامل ہے۔ عمر کے زیر قیادت شدت پسندوں نے رواں سال مارچ میں بالما قصبے میں ایک ہوٹل پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ جبکہ فہرست میں سیدانج حیتا اور سالم ولد الحسن کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یہ دونوں افراد مالی میں القاعدہ تنظیم کے سینئر کمانڈروں میں سے ہیں۔ صومالیہ میں الشباب تنظیم کے دو کمانڈر علی محمد راجی اور عبد القادر محمد کے  نام بھی عالمی دہشت  گردوں کی فہرست میں ڈال گئے ہیں۔مذکورہ پانچوں افراد کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد یا غیر ملکی مالیاتی اداروں پر بھی ممکنہ طور پر امریکی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

مزیدخبریں