اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ

7 Aug, 2021 | 01:09 PM

Arslan Sheikh

قیصر کھوکھر: لاہور اورنج لائن ٹرین کا سفر اب ہوگا مہنگا، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اورنج ٹرین کا کرایہ کم از کم بیس روپے اور زیادہ سے زیادہ ستر روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ سٹیج وائز ریشنلائز ہوگا۔ سٹیج ون کا کرایہ بیس روپے جبکہ آخری سٹیج کا کرایہ ستر روپے ہوگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار  کو ارسال کر دی۔ یہ سمری سیکرٹری ٹرانسپورٹ سیف علی مرتضی نے وزیر اعلی کو ارسال کی ہے۔  

مزیدخبریں