ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرِ قانون اور وزیر نجکاری چودھری وصی ظفر فیصل آباد میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سابق وفاقی وزیرِ قانون چودھری وصی ظفر کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، مرحوم کا تعلق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے تھا۔ چودھری وصی ظفر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی کابینہ میں پہلے وفاقی وزیرِ قانون اور بعدازاں وفاقی وزیر برائے نج کاری وسرمایہ کاری بھی رہے۔ ان کی جگہ پر زاہد حامد کو پرویز مشرف دور میں وفاقی وزیر قانون بنایا گیا تھا۔ مرحوم چودھری وصی ظفرایڈووکیٹ کے دور میں ہی سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے بعد پرویزمشرف حکومت کے خلاف مشکلات پیدا ہونا شروع ہوئیں اور بالاخر اس کے خاتمے پر منتج ہوئی