کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

7 Aug, 2021 | 12:49 PM

(رضوان نقوی) لاہور سمیت ملک بھر میں تعینات گریڈ 19تا 20کے49 کسٹمز افسروں کے تقرروتبادلے،ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس سید اسد رضا رضوی کا لاہور سے کراچی تبادلہ، صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور تعینات کردیاگیا۔

لاہور سمیت ملک بھر میں تعینات پاکستان کسٹمز سروس کے49 افسروں کے تقرروتبادلے کردیئے گئے، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس سید اسد رضا رضوی کا لاہور سے کراچی تبادلہ کردیا گیا ہے،سید اسد رضا رضوی کی بطور ڈائریکٹر لاہور میں تعیناتی کے دوران سمگلرز کےخلاف ریکارڈ چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں،سید اسد رضا رضوی کو کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی،کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ فیصل آباد صائمہ آفتاب،ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور ،کلکٹر کسٹمز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ عظمت طاہرہ کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن تعینات کردیاگیاہے۔

مرزا مبشر بیگ کلکٹر اپریزمنٹ لاہور تعینات ،کلکٹر کراچی محمد جمیل ناصر کو چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر تعینات کردیا گیاہے،کلکٹر اپریزمنٹ محمد محسن رفیق کو کلکٹر ایڈجوڈیکیشن،کلکٹر اپیلز نورین احمد تارڑ کوڈائریکٹر پی سی اے سنٹرل ، ڈائریکٹر کسٹمز ویلیوایشن لاہور عنبرین احمد کو کلکٹر سمبڑیال،کلکٹر ایڈجوڈیکیشن لاہور آصف عباس کوڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس ملتان ، کلکٹر ملتان منیزہ مجید کا لاہور تبادلہ کرکےکلکٹر اپیلز تعینات کیاگیا۔

مزیدخبریں