سنگل کریکولم: پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کی بھی منظوری

7 Aug, 2021 | 12:37 PM

سٹی 42:  یکساں نصاب کےساتھ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کی منظوری،پرائیویٹ کتابیں سکولوں میں یکساں نصاب کے ساتھ بطور ٹیکسٹ بک پڑھانے کی اجازت ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے ساتھ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں کو این او سی جاری کر دیئے۔بورڈ نے پہلی تا دسویں جماعت تک کیلئے پرائیویٹ کتابوں کی منظوری دی  گئی ہے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ   کی جانب سے   پبلشرز کی 125 پرائیویٹ کتابوں کی سکولوں میں پڑھانے منظوری  دی گئی ہے،منظور شدہ پرائیویٹ کتابیں سکولوں میں یکساں نصاب کے ساتھ بطور ٹیکسٹ بک پڑھانے کی اجازت ہوگئی۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق  پنجاب بھر میں" یکساں نصاب کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی  ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس موقع پر ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا تھا   جس میں لکھا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق  پنجاب بھر میں "Single National Curriculum" کا نفاذ شروع کیا  گیا ہے یہ ایک تاریخی قدم ہے جس سے تعلیمی شعبے میں طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو گا اور تمام بچے بہترین نصاب پڑھیں گے.

دوسری جانب  یکساں قومی نصاب پر اساتذہ کو تربیت دینے کا منصوبہ ناکام رہا،بیشتر اضلاع میں اساتذہ ٹریننگ سے غیر حاضری،سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی سنگل نیشنل کریکولم سے متعلق ٹریننگ میں عدم دلچسپی کا نوٹس لے لیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹریننگ پر نہ جانے والے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ ٹریننگ لینے میں ضلع لاہور 32 ویں نمبر پر رہا جبکہ قصور پہلی،جہلم دوسری اورلیہ تیسرے نمبر پر رہا۔

اضلاع کی رینکنگ میں ضلع جھنگ سب سے آخر میں 36 ویں نمبر پر رہا۔فیصل آباد 17ویں، حافظہ آباد 18 ویں، راجن پور 23 ویں اور ساہیوال 25 ویں نمبرپر رہا۔اسی طرح چنیوٹ 12 ویں،ملتان 34 ویں،روالپنڈی 10 ویں اورسیالکوٹ 33 ویں پوزیشن پر رہا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹریننگ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی فہرست طلب کرلی۔ٹریننگ سے غیر حاضری پر اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں